مقلد کیلئے حق اپنانا واجب نہیں بلکہ امام کی تقلید ضروری ہے

مولانا محمو د الحسن سابقہ شیخ الحدیث دیوبند لکھتے ہیں:- ”حق و انصاف یہ ہے کہ امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کے مذہب کو اس مسئلہ (بیع خیار) میں ترجیح خاص ہے لیکن ہم مقلد ہیں اس لئے ہم پر اپنے امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی تقلید واجب ہے “ (تقریر ترمذی ، جلد 1، صفحہ 49)
یعنی مقلد کے لئے حق اپنانا واجب نہیں بلکہ امام کی تقلید کرنا واجب ہے۔ جب کہ امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ نے کہیں بھی اپنی تقلید کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ فرمایا:-
1- میرے قول کی دلیل دیکھے بغیر فتوی دینا جائز نہیں ۔(مقدمہ ہدایہ )
2- جب صحیح حدیث آ جائے تو وہی میرا مذہب ہے ۔(رد المختار )
3- میری تقلید مت کریں ۔(عقد الجید)
4-نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث اور صحابہ کے اقوال کے مقابلے میں میرا قول رد کر دو (عقد الجید ص 53)