مولانا محمو د الحسن سابقہ شیخ الحدیث دیوبند لکھتے ہیں:-
"اور قول مجتہد بھی قول رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی شمار ہوتا ہے"
(تقاریر شیخ الہند صفحہ 24)
جب کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے ایک دن قاضی ابو یوسف کو فرمایا:
اے یعقوب (ابویوسف) تیری خرابی ہو،میری ہر بات نہ لکھا کر، میری آج ایک رائے ہوتی ہے اور کل بدل جاتی ہے۔ کل دوسری رائے ہوتی ہے پھر پرسوں وہ بھی بدل جاتی ہے۔
(تاریخ بغداد 424/13 ،تاریخ ابن معین 2/607 وسندہ صحيح)

